ملتان:ریلوے کی پاکپتن میں کارروائی‘4کنال اراضی واگذار

ملتان:ریلوے کی پاکپتن میں کارروائی‘4کنال اراضی واگذار

  



ملتان (نمائندہ خصوصی) ریلوے ملتان ڈویژن کے افسران کی پاکپتن میں کاروائی،4 کنال ریلوے اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی،تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

لینڈ ریلوے صدف بتول کی سربراہی میں ڈی ای این تھری ریلوے ملتان ناصر حنیف،آئی او، ڈبلیو،اے آئی ڈبلیو اور ریلوے پولیس اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے پاکپتن میں 4 کنال ریلوے اراضی جس پر عرصہ دراز سے مافیا نے غیر قانونی قبضہ کر رکھا تھاکو قبضہ مافیا سے واگزار کروا لیا،اس حوالے سے ڈی ایس ریلوے شعیب عادل نے ریلوے افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کاروائی کو بلا تفریق جاری رکھنے کی ہدایات جاری کی۔

واگزار

مزید : ملتان صفحہ آخر