نجی میڈیکل کالج کا پیپر نقل کرنے پر ایو ایچ ایس لاہور نے ایم بی بی ایس کا پرچہ منسوخ کردیا

  نجی میڈیکل کالج کا پیپر نقل کرنے پر ایو ایچ ایس لاہور نے ایم بی بی ایس کا ...

  



ملتان (وقائع نگار) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے سال چہارم ایم بی بی ایس میں نجی میڈیکل کالج کا پیپر نقل کرنے پر اسے منسوخ کردیا ہے۔ایم بی بی ایس سال چہارم ای این ٹی(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

کا پیپر اب دوبارہ 27 نومبر 2019 کو نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان سمیت 39 مختلف امتحانی سنٹرز پر ہوگا۔حالانکہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کی نااہلی کے سبب پیپیر بنانے والے نے ایک نجی میڈیکل کالج کا پیپر پورے کا پورا کاپی پیسٹ سرکاری میڈیکل کالجز کے سال چہارم ایم بی بی ایس سٹوڈنٹس کے 15 نومبر 2019 کے ای این ٹی پیپر میں دے دیا تھا۔ ڈاکٹرز کمیونٹی اس رویے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس میں طلبا و طالبات کا کوئی قصور نہیں کہ پیپر دوبارہ لیا جائے۔یہ سراسر یو ایچ ایس لاہور کی غفلت ہے

پرچہ منسوخ

مزید : ملتان صفحہ آخر