شکایات بڑھنے پر پراجیکٹ ڈائریکٹر زکریا یونیورسٹی رفیق ہمڑ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

شکایات بڑھنے پر پراجیکٹ ڈائریکٹر زکریا یونیورسٹی رفیق ہمڑ کو عہدے سے ہٹا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سٹاف رپورٹر) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر نے متعدد شکایات پر ملک رفیق ہمڑ کو پراجیکٹ ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹا کر انجینئر ڈاکٹر تنویر احمد خان کو پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ڈی ونگ تعینات کردیا ہے، تفصیل کے مطابق بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ملک رفیق ہمڑ اور انجینئر شیخ عمران کے درمیان چند روز قبل دفتر میں شدید جھگڑا ہوگیا تھا اور ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ پی ڈی ونگ میں کرپشن کی شکایات میں بھی اضافہ ہوگیا تھا جس پر وائس (بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے ملک رفیق ہمڑ کی جگہ بلڈنگ اینڈ آرکیٹیکچر انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر تنویر احمد خان کو تا حکم ثانی پراجیکٹ ڈائریکٹر کی اضافی ذمہ داری تفویض کردی ہے۔
رفیق ہمڑ