جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کی ترقی ترجیحات میں شامل ہے‘ وزیراعلیٰ
رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر ظفر حسین تنویر کی ایم پی اے سردار عامر خان کے ہمراہ ملاقات، پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال کے منصوبوں بارے بریفنگ دی۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بتایا کہ شیخ زید ہسپتال میں موجود ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کی(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)
پرانی عمارت کو منہدم کرتے ہوئے اس پر1250بیڈز پر مشتمل نیا ہسپتال تعمیر ہو گا، جبکہ شیخ زید ہسپتال میں 40بیڈز پر مشتمل برن یونٹ،سی ٹی سکین مشین کی خریداری، میڈیکل ویسٹ کو تلف کرنے کے لئے جدید انسی نیٹر کی تنصیب شامل ہیں۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سانحہ تیز گام ایکسپریس کے زخمیوں اور جانبحق افراد کی نعشوں کو ورثاء کو پہنچانے کے حوالہ سے بھی آگاہ کیا جبکہ شیخ زید میڈیکل کالج کو اپ گریڈ کرتے ہوئے میڈیکل یونیورسٹی کے قیام کی اہمیت اور ضرورت بارے بھی اعتماد میں لیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے تیز گام ٹرین حادثہ میں بروقت امدادی سرگرمیوں کا آغاز کرنے پر ضلعی انتظامیہ او ربہترین طبی سہولیات کی فراہمی پر شیخ زید ہسپتال کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے پنجاب کے دور دراز سرحدی ضلع میں میڈیکل یونیورسٹی کے نظریہ کی بھی تعریف کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج کو ہسپتال اور میڈیکل کالج کے لئے درکار فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنانے اور تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کی ترقی ترجیحات میں شامل ہے جس پر خصوصی توجہ د ی جا رہی ہے۔انہوں نے ضلع رحیم یار خان کے پارلیمنٹرین کے اپنے ضلع کی عوام کی ترقی و خوشحالی میں خصوصی دلچسپی لینے اور جدوجہد کرنے کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد ضلع رحیم یار خان کا تفصیلی دورہ کریں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج کی نشاندہی پر ڈسٹرکٹ جیل کی جلد منتقلی اور اس جگہ پر کارڈیالوجی وارڈ، مدر اینڈ چائلڈ سنٹر، کینسر ہسپتال اور یونیورسٹی ایڈ من بلاک کے حوالہ سے پیشرفت بارے اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ