آئین وقانون کی بالادستی کے بغیر ترقی ممکن نہیں‘ مخدوم مبین احمد

  آئین وقانون کی بالادستی کے بغیر ترقی ممکن نہیں‘ مخدوم مبین احمد

  



لیاقت پور (نمائندہ پاکستان) کوئی بھی ملک آئین و قانون کی بالادستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا عمران خان کے ویڑن کی وجہ پاکستان کا امیج دنیا بھر میں بہتر ہوا ہے ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی مخدوم سید مبین احمد نے صحافیوں و عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری کھولنے سے دنیا پاکستان کی طرف متوجہ ہوئی ہے سکھ یاتریوں کے دلوں میں (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

پاکستان کی محبت کئی گنا بڑھ چکی ہے جبکہ راہداری کھولنے سے پاکستانی معیشت میں بھی اضافہ ہو رہا ہیایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں اور حکومت کی اتحادی جماعتیں بھی پہلے دن کی طرح حکومت کے ساتھ ہیں سیاست میں اختلاف رائے ہوتا رہتا ہے تاہم اتحادیوں کے ساتھ اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں بیانہوں نے کہا کہ غربت، جہالت، پسماندگی اور بیروزگاری کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے تحریک انصاف کی حکومت کا فوکس خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے پاکستانی ہیں جن کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے اس موقع پر سید صلاح الدین گیلانی ایڈووکیٹ، ڈاکٹر یوسف قاضی،خورشید احمد خورشید سید ظہیر احمد شاہ، ملک خالد مسن، شکیل احمد بخاری، طارق ملک و دیگر بھی موجود تھے۔

مبین احمد

مزید : ملتان صفحہ آخر