وائٹ کوٹ کی عظمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں‘ ڈاکٹر ثمینہ مطلوب

  وائٹ کوٹ کی عظمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں‘ ڈاکٹر ثمینہ مطلوب

  



بہاول پور(بیورورپورٹ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈاکٹرثمینہ مطلوب ممبرقائمہ کمیٹی صحت سے ڈاکٹر منیر صدیقی کی ملاقات، تفصیل کے مطابق پی۔ ایم۔اے بہاولپور کے صدر ڈاکٹرمنیرصدیقی سے ایم۔ این۔اے اینڈ ممبرقائمہ کمیٹی ہیلتھ ڈاکٹرثمینہ مطلوب کی ملاقات ہوئی جسمیں پی۔ایم۔ڈی۔سی کی غیرقانونی تحلیل پر قائمہ کمیٹی ہیلتھ کی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ پی۔ایم۔اے بہاولپور کے (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

(بقیہ نمبرصفحہ12پر)

صدر ڈاکٹرمنیر صدیقی نے ایم۔ٹی۔آئی ایکٹ کو ختم کروانے اور ڈاکٹرز کیسیکیورٹی بل کوقومی اسمبلی میں پیش کرکے پاس کروانیکی ضرورت پرزوردیا۔ اس ملاقات میں پی۔ایم۔اے بہاولپور کے ترجمان ڈاکٹرزاہدشہزادبھی موجودتھے۔میڈم ڈاکٹر ثمینہ مطلوب نے کہاکہ وہ ڈاکٹرزکے حقوق اور وائٹ کوٹ کی عظمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور اسکے لئے وہ قومی اسمبلی میں اپنی کوششیں جاری رکھیں گی اورجلدہی ڈاکٹرز کمیونٹی PMCاور MTIایکٹ کے خاتمے کی خوشخبری سنے گے ڈاکٹرثمینہ مطلوب نے پی۔ایم۔اے بہاولپورکے صدر ڈاکٹرمنیرصدیقی اورانکی ٹیم کی ڈاکٹرزکمیونٹی کیلئیے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انکی کوششوں کو سراہا اوراعتمادکااظہارکیا۔

ڈاکٹر ثمینہ

مزید : ملتان صفحہ آخر