سرکاری ہسپتالوں میں آپریشن کیلئے سامان نایاب‘ مریضوں کی زندگیاں داؤ پر

سرکاری ہسپتالوں میں آپریشن کیلئے سامان نایاب‘ مریضوں کی زندگیاں داؤ پر

  



ملتان (وقائع نگار) کڈنی سنٹر کے بعد ملتان کے دیگر سرکاری ہسپتال بھی مریضوں کیلئے پریشانی کا سب سے بڑا ذریعہ بن گیا۔ حکومتی عدم توجہ اور انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے ہسپتالوں میں آپریشن کے لئے استعمال ہونے والے سامان نایاب ہوگئے۔جسکے باعث کئی آپریشن ملتوی ہونا معمول بنتا جا رہا ہے۔مریض اور لواحقین کو خود اپنے پیسوں سے بازار سے مہنگے داموں آپریشن کا سامان لا رہے ہیں۔بروقت جنرل سرجری نہ ہونے سے مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں۔ہر گزرتے دن کے ساتھ(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

مریضوں کی تکلیف کے ساتھ ساتھ لواحقین کی پریشانیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے باوجود ہسپتالوں کی انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوتے۔عام حالات میں ہسپتال کے اندر سینیئر ڈاکٹر صرف چکر لگا کر چلے جاتے ہیں۔جبکہ ہسپتالوں کی انتظامیہ حکومت کی آنکھوں میں سب اچھے کی دھول جھونکنے میں لگے ہوئے ہیں۔مذکورہ صورت حال کی وجہ مریض اور انکے لواحقین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

سامان

مزید : ملتان صفحہ آخر