مشن ڈائریکٹر یو ایس اے کا میپکو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ‘منصوبوں کا جائزہ

  مشن ڈائریکٹر یو ایس اے کا میپکو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ‘منصوبوں کا جائزہ

  



ملتان (سٹاف رپورٹر‘نیوز رپورٹر) مشن ڈائریکٹر یو ایس اے آئی ڈی جولی کونن (Julie Koenen) نے کہا ہے کہ ماضی میں یو ایس اے آئی ڈی کے تعاون سے مکمل کئے گئے منصوبوں سے میپکو میں جدت اور بہتری آئی ہے۔میپکو نے تمام منصوبے کامیابی سے مکمل کئے اور انہیں آگے بڑھانے کے لئے مستقل طورپر سسٹم کا حصہ بنایا جوکہ قابل ستائش ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو ہیڈ کوارٹر ز(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

کے دورے اور منصوبوں کے جائزے کے دوران دی جانے والی بریفنگ میں کیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر طاہر محمودنے یو ایس اے آئی ڈی کی مشن ڈائریکٹر جولی کونن اور صوبائی ڈائریکٹر کیون شارپ (Kevin Sharp) کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ یو ایس اے آئی ڈی کے تعاون سے شروع کئے گئے منصوبوں کی افادیت کے پیش نظر میپکو نے ان منصوبوں کو نہ صرف مکمل کیا بلکہ ان کا دائرہ کار بڑھایا۔میپکو ریجن میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے 3.8ملین ڈالر کی لاگت سے انٹرپرائز ریسورس پلاننگ (ERP) سسٹم مکمل کیاگیا جو آج بھی کامیابی سے جاری ہے۔ 500کلومیٹر ایئریل بنڈل کنڈکٹرز (ABC)یو ایس اے آئی ڈی کے تعاون سے جبکہ 200کلومیٹر مزید اے بی سی کنڈکٹر زمیپکو کے ریسورسزسے ملتان سمیت ریجن کے مختلف علاقوں میں بچھائی گئی۔ 11KVنیٹ ورک کی جی آئی ایس بیسڈ میپنگ کا منصوبہ بھی مکمل ہوا۔ ملتان شہر کے مختلف علاقوں میں 150 یو ایس سٹینڈرڈ سی ایس پی ٹرانسفارمرز نصب کئے گئے۔ یو ایس ایڈ کے تعاو ن سے میٹرریڈنگ کے لئے محدود پیمانے پر ہینڈ ہیلڈ یونٹس (ایچ ایچ یو) سسٹم متعارف کروایاگیا جس پر میپکو نے اپنی فنڈنگ سے عملدرآمد کیا اور پورے ریجن میں 70ملین روپے کی لاگت سے ایچ ایچ یو منصوبہ پھیلایاگیا۔ یو ایس ایڈ کے تعاون سے ایڈوانس میٹرنگ انفراسٹرکچر (AMI) کا منصوبہ تین سالوں میں 26ہزار626ٹیوب ویل کنکشنوں پر عملدرآمد کروایا جس سے بجلی کی بچت کے ساتھ ساتھ لائن لاسز میں 1.5فیصد کمی ہوئی۔ تین سالوں میں اے ایم آئی منصوبے سے میپکو کو77ملین ڈالر کی بچت ہوئی۔ 1300سب سٹیشنوں پر سمارٹ میٹرنگ ڈیوائسز نصب کی گئیں اور جنوبی پنجاب کی ساڑھے تین کروڑ کی آبادی کو بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کے لئے پاور ڈسٹری بیوشن کنٹرول سنٹر بھی قائم کیاگیا جس میں چو بیس بجلی کی فراہمی کی مانیٹرنگ جاری ہے۔وفد نے میپکو ہیڈ کوارٹر میں قائم پاورڈسٹری بیوشن سیل اور پلاننگ جی آئی ایس اور اے ایم آئی سیل کا دورہ بھی کیا اور کامیابی سے کام کرنے پر سراہا۔اس موقع پر نمائندہ یو ایس ایڈ ایس ای پی شفیق الرحمن، کامران نیازی اور وقاص صفدر، ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن میپکو وقاص مسعود چغتائی، جنرل منیجر ٹیکنیکل رانا عبدالستار، اور فنانس ڈائریکٹر میاں انصار محمودسمیت دیگر شعبوں کے چیف انجینئرز، ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز موجود تھے۔دریں اثنا امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کی مشن ڈائریکٹر جولی کونن نے ملتان اور بہاولپور کے تین روزہ دورے کے دوران مندری شیپ بریڈرز ویلفیئر سوسائٹی اور ڈی جی خان چیمبر آف کامرس وانڈسٹری کے ساتھ خواتین کی معاشی ترقی کے لیے پراجیکٹ WEinSPIREکے دوسرے مرحلے کے آغاز کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس پراجیکٹ کا مقصد دیہی معیشت میں سرمایہ کاری کے ذریعے خواتین کو اقتصادی طور پر با اختیار بنانا ہے۔ اس موقع پر یو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر جولی کونن نے کہا جنوبی پنجاب کی مویشی پال خواتین جنہوں نے WEinSPIREکو بہاولپور میں شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا ہے ڈی جی خان کی باہمت خواتین کے لیے ایک مثال ہیں۔ انھوں نے مزید کہا میں پْر امید ہوں کہ ہمارے شراکت داروں کے تعاون سے ڈیرہ غازی خان کی خواتین کامیاب مویشی پال کسانوں کے طور پر سامنے آئیں گی جو اپنے خاندان، معاشرے اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی۔ مشیروزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار احمد علی خان دریشک نے امریکی وفد کا استقبال کیا جو پاک امریکہ شراکت داری اور جنوبی پنجاب کی مویشی پال خواتین کے لیے اس پروگرام کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ WEinSPIRE، یو ایس ایڈ،پنجاب انیبلنگ انوائرنمنٹ پراجیکٹ(PEEP) کا ا?غاز کردہ منصوبہ ہے جس کا مقصد مویشی پال خواتین کی مدد کرنا ہے اس منصوبے کا اطلاق ا?ئندہ برس کے دوران کیا جائے گا۔WEinSPIREبہاولپور کے ذریعے 2,000خواتین کو جانوروں کی بہتر دیکھ بھال کی تربیت فراہم کی گئی اور مائیکرو فنانس اداروں کے ذریعے 35,000 مویشی پال خواتین کو نئے کاروبار کے آغاز یا کاروبار میں توسیع کے لیے قرضہ جات فراہم کئیگئے۔

دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر