ہیڈ محمد والا ٹال پلازہ ٹریفک کے لیے وبال جان بن گیا

ہیڈ محمد والا ٹال پلازہ ٹریفک کے لیے وبال جان بن گیا

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)نیشنل ہائی ویزکے زیراہتمام قائم ہیڈمحمدوالاٹال پلازہ مختلف اضلاع سے گزرنے والی ٹریفک کیلئے وبال جان بن گیاہے۔ بتایاجاتاہے کہ اس ٹال پلازہ پرروڈٹیکس کی وصول کیلئے صرف ایک کیبن بنایاگیاہے جس میں موجوداہلکارملتان اورمظفرگڑھ دونوں اطراف سے آنے والی کمرشل اورنجی وہیکل سے ٹیکس وصول کرتاہے۔ذرائع کاکہناہے کہ چناب(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

پل پرواقع موجودٹال پلازہ پرکم ازکم4ٹیکس بوتھ ہوناچاہیے تاہم این ایچ اے حکام ایک بوتھ کاٹھیکہ دے کرٹھیکیدارکونوازنے کی پالیسی پرگامزن ہیں اورٹھیکیدارایک بوتھ سے 4ٹیکس بوتھوں کی کمائی کررہاہیڈمحمدوالاپل پرٹریفک کازبردست دباؤہونے کی وجہ سے یہاں کمرشل اورنجی گاڑیوں کی طویل لائن لگ جاتی ہے۔جس کی وجہ سے شہریوں کواضافی پٹرول کے ضائع سمیت شدیدپریشانی کابھی سامنارہتاہے۔مختلف اضلاع سے ہیڈمحمدوالاپل کے راستے آنے اورجانے والے شہریوں نے این ایچ اے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ ہے وہ ہیڈمحمدوالاپل پرمزیدٹیکس بوتھ بنائے تاکہ یہاں سے گزرنے والوں کی مشکلات کم ہوسکیں۔

ٹال پلازہ

مزید : ملتان صفحہ آخر