ٹیکسز کی بھر مار‘ کسان اتحاد کا احتجاج‘ بجلی کے بل نذر آتش

    ٹیکسز کی بھر مار‘ کسان اتحاد کا احتجاج‘ بجلی کے بل نذر آتش

  



میلسی(تحصیل رپورٹر)میلسی کے کسانوں نے گذشتہ روز واپڈا کی جانب سے زرعی ٹیوب ویل کے بجلی بلوں میں ناجائز ٹیکسز کی بھر مار کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی ریلی کی قیادت تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق یوسی چیئرمین میاں محمد عاصم ارائیں اور کسان اتحاد کے عہدیداروں میاں عبد الستار، محمد اکرم کمبوہ، چوہدری ساجد محمود، میاں ریاض احمد ارائیں، شاہنواز جوئیہ، میاں محمد صدیق، میاں ارشاد احمد، میاں منظور احمد اور دیگر کسانوں نے کی ریلی کا آغاز ٹول ٹیکس سے ہوا ریلی میں سینکڑوں کاروں، موٹر (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

سائیکلوں اور دیگر گاڑیوں پر کسانوں کی بڑی تعداد واپڈا کیخلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے واپڈا کمپلیکس پہنچی اس موقع پر مظاہرین نے میلسی ملتان روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا اور احتجاجاً بجلی کے بل نذر آتش کیئے اس موقع پر میاں محمد عاصم ارائیں نے کہا کہ انہوں نے یہ احتجاج وزیر اعظم عمران خان کی پیروی کرتے ہوئے کیا اور بجلی کے بل جلائے واپڈا نے ناجائز ٹیکسز کی بھر مار کر دی ہے جسے ادا کرنے کی اب کسانوں میں سکت نہیں رہی انہوں نے کہا کہ ہم نے 5 سال قبل حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے خبر دار کر دیا تھا کہ پاکستان میں کپاس ختم ہونے جا رہی ہے جس پر کسی نے کان نہ دھرا اور آج صورتحال یہ ہے کہ 1کروڑ 28 لاکھ گانٹھوں کی پیداوار اب محض 50 سے 60 لاکھ تک آن پہنچی ہے حکومت نے 9 سال بعد گندم کے نرخ میں 50 روپے کا اضافہ کرکے کاشتکاروں سے سنگین مذاق کیا یہی صورتحال رہی تو اگلے سال گندم کا بھی شدید بحران ہو گا وزیر اعظم نے 307 ارب روپے کا ایمرجنسی زرعی فنڈ قائم کیا لیکن نااہل حکومتی مشینری نے ایک روپیہ تک کپاس پر نہ لگایا یہی صورتحال رہی تو عوام کے ساتھ ساتھ کسان بھی وزیر اعظم سے دور ہو جائیں گے اس موقع پر احتجاجی ریلی میں میاں ناصر کھرل، حاجی مشتاق، اکرم شاد، مہر مشتاق، مہر ارشد، چوہدری رؤف، ملک ریاض، حاجی محمد ظفر، میاں عبد الحی، چوہدری ریاض نمبردار، چوہدری ظفر، میاں سردار محمد، راؤ ظہیر، راؤ افضل، راؤ ساجد، راؤ ظفریاب، عالم شیر لنگاہ، شہزاد بھابھہ، میاں غلام محمد، شاہد خان مدھڑ، راؤ علی نواز سمیت سینکڑوں کسانوں نے شرکت کی۔

کسان اتحاد

مزید : ملتان صفحہ آخر