ملتان: آٹے کی سرکاری نرخوں پر فروخت‘ 64پوائٹس قائم

ملتان: آٹے کی سرکاری نرخوں پر فروخت‘ 64پوائٹس قائم

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو کی ہدایت پر گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے لئے ضلع ملتان میں آٹے کے 64پوائنٹس قائم کردئیے گئے ہیں۔ شہریوں کو آٹے کی سرکاری نرخوں پر سہل فراہمی ممکن بنانے کے لئے محکمہ خوراک اور متعلقہ فلورمل کا عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے۔ قائم کئے گئے سنٹر پر 20کلو آٹے کا تھیلا 808روپے جبکہ 10کلو آٹے کا تھیلا 404روپے میں دستیاب ہے۔کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو نے اس بارے بات کرتے ہوئے بتایا کہ(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

ڈویژن بھر میں آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے۔ گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوز مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نپٹا جارہا ہے‘انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کررہی ہے۔ متعدد ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کو گرفتار جبکہ بھاری جرمانے بھی کئے گئے ہیں۔ شہریوں کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ شہری گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی بارے شکایات 080002345پر درج کروائیں۔

فروخت

مزید : ملتان صفحہ آخر