شہری کو قتل کرنے پر مجرم کو عمر قید‘ 3لاکھ جرمانے کی سزا

  شہری کو قتل کرنے پر مجرم کو عمر قید‘ 3لاکھ جرمانے کی سزا

  



ملتان ( خبر نگار خصو صی) ماڈل کورٹ ملتان کے جج اختر حسین کلیار نے کلہاڑی کے وار کرکے شہری کو بے دردی سے قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور تین لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کی سزا کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ مخدوم رشید کے مطابق ملزم محمد صفدر کے خلاف شہری غلام عباس نے 21 ستمبر 2017 کو اپنے والد امام بخش کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم نے اس کے والد کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کر دیا، مستغیث کا والد(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

مزید : ملتان صفحہ آخر