صوبہ بھر کے 36اضلاع کیلئے پی ایف سی شیئرکی مد میں پونے 3ارب کے فنڈز جاری
ملتان (سپیشل رپورٹر)محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبہ بھر کے 36اضلاع کیلئے(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)
پی ایف سی شیئر کی مد میں 2ارب 74کروڑ 46لاکھ 53ہزار 155روپے جاری کردیئے ہیں۔ میٹرو پولیٹن لاہور کیلئے 16کروڑ 2لاکھ 44ہزار 1سو 67روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں۔ پنجاب کی 11میونسپل کارپوریشن کیلئے 34کروڑ 77لاکھ 10ہزار 165روپے جاری کئے ہیں، میونسپل کارپوریشن ملتان کیلئے 4کروڑ 63لاکھ 62ہزار 250روپے جاری کئے گئے ہیں اسی طرح میونسپل کارپوریشن روالپنڈی کیلئے 2کروڑ 49لاکھ 98ہزار 9سو 17روپے، ڈی جی خان کیلئے 2کروڑ 10لاکھ 35ہزار 5سو 7روپے جاری کئے گئے ہیں۔ پنجاب کی 35ڈسٹرکٹ کونسل کیلئے 94کروڑ 17لاکھ 75روپے کے فنڈز جاری ہوئے ہیں، ڈسٹرکٹ کونسل ملتان کیلئے 2کروڑ 51لاکھ 47ہزار روپے کے فنڈز جاری ہوئے ہیں۔
فنڈز جاری