سی پیک اور بیلٹ انڈ روڈ منصوبوں کی تکمیل سے عوام قریب آئیں گے: شاہ محمود قریشی

      سی پیک اور بیلٹ انڈ روڈ منصوبوں کی تکمیل سے عوام قریب آئیں گے: شاہ محمود ...

  



اسلام آباد (آئی این پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے سی پیک اور بیلٹ اینڈروڈ جیسے منصوبوں کی تکمیل سے رکاوٹیں ختم ہونگی، عوام قریب آئیں گے اور روابط کو فروغ ملے گا،پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل سے خطے میں معاشی ترقی اور خوشحالی کا دور دورہ ہو گا،پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت شروع کئے گئے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے "سی پیک اتھارٹی" قائم کر دی گئی ہے، جلد خصوصی اقتصادی زونز قائم کرنے(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

جارہے ہیں،سی پیک خطے میں تبدیلی کا استعارہ ہے۔جمعرات کو پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں پاک چین اقتصادی راہداری، ونبیلٹ ون روڈ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاک چین دوستی اس عہد میں کامیابی کی عظیم مثال بن چکی ہے،وزیر اعظم عمران خان اور چین کے صدر شی کے درمیان پائی جانے والی قربت نہ صرف دونوں ممالک کے لیے بلکہ پورے خطے کے کیلئے تعمیر و ترقی کی ضامن ہے۔انھوں نے کہاکہ سی پیک اور بیلٹ اینڈروڈ جیسے منصوبوں کی تکمیل سے رکاوٹیں ختم ہونگی، عوام قریب آئیں گے اور روابط کو فروغ ملے گا،پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل سے خطے میں معاشی ترقی اور خوشحالی کا دور دورہ ہو گا،پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت شروع کئے گئے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے "سی پیک اتھارٹی" قائم کر دی گئی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ جلد خصوصی اقتصادی زونز قائم کرنے جارہے ہیں،سی پیک خطے میں تبدیلی کا استعارہ ہے، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ذریعے ڈیجیٹل رابطوں، سیاحت، ثقافتی روابط اور پائیدار ترقی،جیسے ثمرات حاصل ہونگے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی پالیسیاں درست سمت کی جانب گامزن ہیں،اس کا ثبوت 4سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ کا سرپلس ہونا ہے۔جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ معاشی بحالی کیلئے اقتصادی پالیسیوں کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور بڑے پیمانے پر مثبت اقتصادی اشاریے معاشی پالیسی کے عکاس ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 4سال بعد سرپلس کرنٹ اکاؤنٹ درست سمت میں گامزن ہونے کا ثبوت ہے۔

شاہ محمود قریشی

مزید : ملتان صفحہ آخر