منہ زور مہنگائی نے عوام سے جینے کی امنگ چھین لی‘ نواز ناجی
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان میں مہنگائی کا23 فیصد بڑھ جانا انتہائی تشویشناک ہے منہ زورمہنگائی نے عوام سے جینے کی امنگ چھین لی ہے لیکن حکومت مہنگائی پرقابو پانے کیلئے کوئی ٹھوس اورموثر لائحہ عمل بنانے میں ناکام ہوچکی ہے مہنگائی(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)
پرقابو نہ پایاگیاتوملک میں جرائم بڑھنے کے علاوہ خانہ جنگی کاخطرہ ہے یہ بات چیف ایگزیکٹو تحریک بحالی صوبہ بہاولپورمحمدنوازناجی نے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اوروزرائے اعلی کے بیانات سے مہنگائی پرقابونہیں پایاجاسکتا بیوروکریسی اتنی منہ زوراوربے لگام ہوچکی ہے کہ وہ کسی حکومتی اعلان کوخاطرنہیں لاتی اورمہنگائی پرقابو پانے کیلئے کوئی موثراقدامات نہیں کیے جارہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس محض دکھاوے کی کاروائیاں کرتے ہیں ذخیرہ اندوزوں پرکوئی ہاتھ نہیں ڈالتا بلکہ ان سے بھتہ لے کرانہیں کھلی چھوٹ دے رکھی ہے نوازناجی نے کہاکہ اگرمہنگائی پرموترکنٹرول نہ کیاگیاتوعوام زندگی گزارنے کیلئے باہم دست وگربیاں ہونگے اورملک میں اناکی خانہ جنگی کوفروغ ملے گااورجرائم میں اضافہ ہوگا۔
نواز ناجی