بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالوں کو بھاری جرمانے

          بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالوں کو بھاری جرمانے

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے نبیلہ اسلم نے گزشتہ ایک روز کے دوران مختلف ٹرینوں پر چھاپے مار کے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی (بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

مد میں 14 ہزار سے زائد رقم وصول کرکے ریلوے خزانہ میں جمع کروا دی ہے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران ڈویژنل کمرشل آفیسرنے مختلف ٹرینوں پر چھاپے مارے اس موقع پر بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے 16 مسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں 14280 روپے وصول کر کے ریلوے کے خزانے میں جمع کروا دئیے ہیں،اس دوران انہوں نے ڈائننگ کاروں کو بھی چیک کیا اور جرمانے عائد کئے جبکہ کچھ ڈائننگ کار منیجرز کو واررنننگ جاری کی ڈی سی او ریلوے نبیلہ اسلم نے ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافروں کی شکایات سنی اور موقع پر حل بھی کروائیں۔

جرمانے

مزید : ملتان صفحہ آخر