زکریا ایکسپریس کی روانگی سے قبل بوگی خراب‘ ٹرین تاخیر کا شکار
ملتان(نمائندہ خصوصی)زکریاایکسپریس کی روانگی سے قبل ہی بزنس کلاس بوگی خراب ہوگئی جس پر ٹرین کومتبادل بزنس کلاس کی کوچ لگاکر1 گھنٹہ 30 منٹ کی تاخیرسے روانہ کیاگیا۔بتایاجاتاہے کہ گزشتہ روز کراچی سے ملتان آنے(بقیہ نمبر50صفحہ12پر)
والی زکریاایکسپریس 2گھنٹے30منٹ کی تاخیرسے ملتان پہنچی جس کے بعدواشنگ لائن میں ضروری مرمت اورصفائی ستھرائی کے بعدجیسے ہی اسے کراچی کیلئے پلیٹ فارم پرلایاجانے لگاتواس کی بزنس کلاس کی بوگی خراب ہوگئی جس پرخراب بوگی کوٹرین سے علیحدہ کیاگیا اوراس کی جگہ متبادل کوچ لگائی گئی۔جس کی وجہ سے ٹرین کو1گھنٹہ30منٹ کی تاخیرسے روانہ کیاگیا۔ٹرین کی تاخیرسے روانگی پرمسافروں نے ریلوے انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاج بھی کیا۔
تاخیر کا شکار