مختلف قوتیں پاکستان کے خلاف سازش کررہی ہیں‘ سید محمد تقی نقوی

مختلف قوتیں پاکستان کے خلاف سازش کررہی ہیں‘ سید محمد تقی نقوی

  



ملتان (سٹی رپورٹر)جامعہ مصباح العلوم الجعفریہ ملتان کاسالانہ دو روزہ جلسہ امام بار گاہ زینبیہ سوتری وٹ ملتان میں شروع ہوا جلسہ کی صدارت پر نسپل مولانا اختر حسین نسیم نے کی جلسہ میں ملک بھر سے علمائے کرام ذاکرین عظام معززین علاقہ اور جامعہ کے فارغ التحصیل طلبہ نے ک ثیر تعداد میں شرکت(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

کی جلسہ کے پہلے دن دو نشستیں ہوئیں جس سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید محمد تقی نقوی, علامہ اخلاق حسین شیرازی, علامہ علی رضا,،علامہ موسی رضا جسکانی،علامہ اخلاق حسینی،علامہ اشرف حسین،علامہ اعجاز حسین،علامہ تنویر حسین،عاشق حسین مسکین،علامہ کاشف حسین، نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مختلف قوتیں پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں پوری دنیا میں جہاں جہاں مسلم اُمہ آباد ہے ان کے لیئے مسائل پیدا کیئے جارہے ہیں کشمیر, فلسطین, برما میں مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے لبنان عراق شام اور اب ایران میں بھی ہنگامے کرائے جا رہے ہیں مقررین نے کہا کہ کشمیر میں ایک سو دن سے زیادہ دنوں سے انسانی حقوق کی شدید پامالی ہو رہی ہیں لیکن عالمی قوتیں خاموش ہیں ایران میں ہنگاموں کی وجہ سے امن و امان کے لیئے انٹرنیٹ سروس بند ہوئی ہے تو امریکہ کو انسانی حقوق یاد آگئے ہیں پاکستان ایک عرصہ سے دہشت گردی کا شکار ہے مختلف سازشوں سے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن دشمن پاکستان کے وجود کو زرہ بھی نقصان نہیں پہنچا سکا ہم نے دھشت گردی کے خاتمے میں بہت سی جانی اور مالی قربانیاں دی ہیں دنیا دھشت گردی کے خلاف ہماری قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتی مقررین نے کہا کہ بھارت ہمیشہ پاکستان کو میلی نگاہ سے دیکھتا ہے لیکن پاکستان ہمیشہ امن کی بات کرتا ہے جس کی ایک مثال بھارت کے پائلٹ کو رہا کرکے امن کا پیغام دینا ہے پاکستان کے اس کردار کو پوری دنیا میں سراہا گیا انہوں نے کہا کہ بھارت اس وقت خطے کے امن کو تباہ کرنے پرتلا ہوا ہے جس سے بھارت کی عوام کے لیئے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں اور بھارت کے اندر مودی کے خلاف آوازیں بلند ہو رہی ہیں مقررین نے کہا کہ بھارت پاکستان کی پالیسی اپنا کر خطے کے امن کو بچانے میں کردار ادا کرے بھارت دھمکیوں کی بجائے اپنی پالیسیوں پر غور کرے کشمیر میں جس طرح مظلوم عوام پر ظلم و ستم روا رکھا گیا ہے تاریخ میں اس کی مثال کم ہی ملتی ہے مقبوضہ کشمیر کی حسین وادیاں لہو رنگ ہیں جو بھارتی نام نہاد جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی قوم متحد ہے ہم ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں پاکستان کے خلاف ہر سازش اور جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے

تقی نقوی

مزید : ملتان صفحہ آخر