شہری کو قتل کرنے پر مجرم کو سزائے موت کا حکم

  شہری کو قتل کرنے پر مجرم کو سزائے موت کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اڈا پل چودہ(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج جہانیاں محمد آصف سیال نے مقتول محمد عثمان کے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمودالحسن عرف کالا کو سزائے موت کا حکم سنایا تفصیل کے مطابق نواحی چک 112دس آر کے رہائشی محمد اشفاق ڈھلوں کے نوجوان بیٹے محمد عثمان کو سال 2013 میں ملزم محمود الحسن عرف کالا نے فائر مار کر قتل کردیا تھا جس کے بعد تھانہ جہانیاں میں ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 526(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

/13 بجرم 302/324 ت پ درج کیا گیا کچھ عرصہ ملزم مفرور رہا لیکن بعد میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جس کا ٹرائل سیشن کورٹ جہانیاں میں زیر سماعت تھا ایڈیشنل سیشن جج جہانیاں محمد آصف سیال نے مورخہ 21-11-2019 کو ملزم محمودالحسن عرف کالا ولد محمد زبیر سکنہ جہانیاں کو سزائے موت کا حکم سنایا
سزائے موت