نادارانتہائی حساس ادارہ، غلط آدمی ایک دن کیلئے بھی قابل قبول نہیں: سُپریم کورٹ

نادارانتہائی حساس ادارہ، غلط آدمی ایک دن کیلئے بھی قابل قبول نہیں: سُپریم ...

  



اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ نادرا میں ایک دن کے لئے بھی غلط آدمی قابل قبول نہیں۔جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2رکنی بینچ نے نادرا ملازم کی نوکری سے برطرفی کے خلاف اپیل پر سماعت کی، سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔ دوران سماعت جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ نادرا ایک انتہائی حساس ادارہ ہے، یہ پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اس کی اہمیت کا ہمیں اندازہ ہے، نادرا میں غلط آدمی ایک دن کیلئے بھی قابل قبول نہیں، نادرا میں غلط آدمی کی(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

موجودگی سے سب کے بینک اکاؤنٹس غیر محفوظ ہو جاتے ہیں۔

نادرا

مزید : ملتان صفحہ آخر