سابقہ بیوی کی قابل اعتراض تصاویر‘ ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج

        سابقہ بیوی کی قابل اعتراض تصاویر‘ ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر ...

  



ملتان (وقائع نگار) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ  نے سابقہ بیوی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

لوڈ کرنے پر ملزم کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔واضح رہے کہ ملزم سلمان ہاشمی کے خلاف  ملتان کے مختلف تھانوں میں 14 مقدمات درج ہیں۔دو سال قبل سلمان ہاشمی نے جوڈیشل ریمانڈ کے دوران پیشی پر کچہری  جاتے ہوئے پولیس وین سے چھلانگ لگا کر بھاگنے کی کوشش بھی کی تھی۔تاہم اسے گرفتار کرلیا گیا تھا۔۔شاداب کالونی کی رہائشی سلمان ہاشمی کی سابقہ بیوی 24 سالہ (ح)نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ  اس کی شادی کچھ عرصہ قبل سلمان ہاشمی کے ساتھ ہوئی تھی جس سے اس کی ایک بیٹی بھی پیدا ہوئی بعدازاں جب اس کے جرائم کے بارے معلوم ہوا اور  اس کے خلاف فراڈ اور جعلسازی کے مقدمات کا علم ہوا تو اس سے طلاق لے لی۔۔تاہم سلمان ہاشمی نے میری قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں۔جس سے بدنامی ہوئی۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ مذکورہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ملزم کو متعدد بار بلایا گیا تاہم وہ حاضر نہ ہوا ہے۔قانونی کاروائی کی جارہی ہے۔

اپ لوڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر