نکاح پر نکاح کا الزام‘ 6افراد کیخلاف مقدمہ درج

      نکاح پر نکاح کا الزام‘ 6افراد کیخلاف مقدمہ درج

  



ملتان (وقائع نگار)بستی ملوک پولیس نے نکاح پر نکاح کرنے کے الزام میں چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تفصیل کے مطابق (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

پیر تنوں کے رہائشی قاسم نے پولیس کو درخواست دی کہ سال 2016میں اس کی شادی ستارہ بی بی کے ساتھ ہوئی مگر ستارہ کے والدین اور دیگر رشتہ داروں نعیم، ارشد، ندیم اور نورحسین وغیرہ نے اس سے طلاق لئے بغیر دھوکہ دہی سے اس کی شادی کسی اور سے کروادی ملزمان نے نکاح پر نکاح کرکے جرم کا ارتکاب کیا ہے

نکاح پر نکاح

مزید : ملتان صفحہ آخر