ملتان: چوری‘ ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں‘ شہری قیمتی اشیاء سے محروم

  ملتان: چوری‘ ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں‘ شہری قیمتی اشیاء سے محروم

  



ملتان (وقائع نگار) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور سامان سے محروم ہوگئے۔(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

تفصیل کے مطابق مظفرآباد پولیس کے علاقے میں عزیز احمد سے موٹرسائیکل چھین لیا گیا لوہاری گیٹ پولیس کے علاقے میں محمد آصف سے دس ہزار روپے، بستی ملو ک پولیس کے علاقے میں پانچ ڈاکو غلام مصطفے کے گھر میں داخل ہوئے اور گھر سے دس لاکھ روپے مالیت کے زیورات ونقدی چھین کر فرار ہوگئے ممتا ز آباد پولیس کیعلاقے میں جنید سے دس ہزارروپے، تھانہ شاہ شمس کے علاقے سورج کنڈ روڑ پر دونامعلوم ڈاکو عبید کی موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے غوث آباد سے محمد شہباز،محمد احمد کے لوڈررکشہ چوری کرلئے گئے محمد اعجاز اور دیگر دس افراد کے میرج ہال سے موبائل فون سیٹ چوری کر لئے گئے تھانہ مظفر آباد کے علاقے مین محمد صدیق، تھانہ کینٹ سے سراج، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے سے حامد کی موٹرسائیکل چوری کر لی گئی ممتاز آباد پولیس کے علاقے میں محسن سے نوسربازوں نے پانچ لاکھ روپے ہتھیا لئے چہلیک کے علاقے قدیر آباد سے نعمان کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں تین ڈاکوؤں نے رضوان کو باندھ دیا ملزمان نقدی اور ٹرانسفارمر چھین کر فرار ہوگئے محمد اکرم کی اہلیہ سے 6نامعلوم افراد نے جھپٹا مارکر پرس چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ بستی ملوک سے شہزاد کی موٹرسائیکل دوافراد نے گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ دیلی گیٹ کے علاقے میں وقاص کی موٹرسائیکل نامعلوم چور لے گئے، ندیم احسان سے دونامعلوم ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر 1لاکھ50ہزار کی نقدی لے گئے، تھانہ گلگشت کے علاقے سے مدنی کی موٹرسائیکل اور ڈالہ کی بیٹری چوری کرلی گئی جو بعدازاں چوربھی موقع پر پکڑلیاگیا، تھانہ نیوملتان کے علاقے سے اشتیاق کے گھر سے واسا ملازمین مشتاق، ریاض وچارکس نامعلوم نے پرائز بانڈ مالیت 33ہزار چوری کرکے لے گئے، ایس بلاک میں محمد ندیم کی کار ، قصوری چوک پر کاشف کی دوکان پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکو نے گن پوائنٹ پر 3لاکھ سے زائد رقم چھین کر فرار ہوگئے، محمد ممتاز کی بیوی سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار جھپٹامارکر پرس چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ حرم گیٹ کے علاقے سے حسن سے ملزمان بلال، صنوبر وغیرہ نے زبردستی نولاکھ مالیت کے پرائز بانڈ چھین کر لے گئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے سے شیر خان کی موٹرسائیکل، تھانہ الپہ کے علاقے سیعبداللہ کا موبائل ، نصیر کی موٹرسائیکل چور ی کر لی گئی

وارداتیں

مزید : ملتان صفحہ آخر