مختلف واقعات میں خاتون سمیت 4افراد کو قتل کردیا گیا

مختلف واقعات میں خاتون سمیت 4افراد کو قتل کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاولنگر‘ وہاڑی‘ اڈا پل 14‘ قصبہ کالا (ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ بیورو رپورٹ‘ نمائند ہ پاکستان) مختلف واقعات میں خاتون سمیت 4افراد کو قتل کردیا گیا تفصیل کے مطابق سفاک خاوند نے 8 ماہ کی حاملہ بیوی اور سوتیلے بیٹے کو قتل کر کے نعشیں گھر میں دفن کر دیں، متوفیہ کے بھائی کو آٹھ روز بہن اور(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

بھانجا غائب ہونے پر بہنوئی پر شق گزرا اور پولیس کو رپورٹ کر دی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا نشان دھی پر نعش برآمد،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق چک دینن مہاراں میں گھریلو تنازعہ پر خاوند نے حاملہ بیوی اور سوتیلے بیٹے کو قتل کردیا۔ملزم نے مقتولین کی نعشیں گھر میں ہی گڑھا کھود کر دفن کردیں۔ مقتولہ نجمہ بی بی کے بھائی نے معاملہ مشکوک ہونے پر پولیس کو رپورٹ کردی۔ پولیس نے مرکزی ملزم محمد علی کو گرفتار کرلیا ملزم کی نشاندہی پر گھر میں دفن کی گئی لاشیں برآمد کرلیں اورمقتولین میں آٹھ ماہ کی حاملہ نجمہ بی بی اور اسکا 12 سالہ بیٹا سہیل شامل ہے۔ تھانہ ڈونگہ بونگہ میں واقعہ کی ایف آئی آر درج کرلی گئی اور ملزم کو پابند سلاسل کر دیا۔ نواحی گاؤں پندرہ ڈبلیو بی کا رہائشی نوجوان کی جہانیاں کے نواحی گاؤں 144 دس آر سے کی تشدد زدہ جلی ہوئی لاش برآمد جہانیاں پولیس نے ایک گھنٹہ میں جلی ہوئی لاش کا قاتل گرفتار کرلیا ملزم حوالات میں بند واقعات کے مطابق نواحی گاؤں گاؤں چک نمبر پندرہ ڈبلیو بی کے رہائشی محمد احسان کو اس گاؤں کے رہائشی دوست عثمان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر جہانیاں کے نواحی گاؤں 144 دس آر میں مبینہ طور پر بے دردی سے قتل کردیا اور پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تاکہ شناخت کے قابل نہ رہے جس کی اطلاع پر جہانیاں پولیس نے جلی ہوئی تشدد زدہ لاش ملنے پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے لاش کی شناخت کرکے ملزم عثمان کو گرفتار کرلیا ڈی ایس پی جہانیاں شمس خان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا کہ اسے شک تھا مقتول احسان نے اسکی کزن کے ساتھ ناجائز تعلقات بنا رکھے ہیں جس پر احسان کو دعوت کے بہانے بلا کر تشدد کرکے کلہاڑی کے وار سے بے دردی سے قتل کرنے کے بعد شناخت مٹانے کے لئے لاش کو جلا دیا ملزم سے مزید تفتیش بھی کی جارہی ہے پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے لاش کو تحصیل اسپتال جہانیاں منتقل کردیا. جہانیاں پولیس نے ملزم عثمان کو حوالات میں بند کر دیا ہے اور مزیر تفتیش جاری ہے جبکہ پوست مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی اور پولیس نے مقتول کے والد عبدالقیوم کی درخواست پر کارروائی شروع کردی جبکہ دن دھاڑے بھرے بازار میں ڈکیتی کی واردات،مزاحمت پر شہری جانبحق۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ مبارک کے علاقہ کوٹ مبارک بازار میں محمد شفیع منجھوٹہ کی دکان پر تین مسلح افراد نے دن دھاڑے بھرے بازار میں ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر شہری محمد ریاض عرف جاجو منجوٹھہ کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا جسے ریسکیو 1122کے ذریعے ٹراما سنٹر ڈیرہ غازی خان لے جایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ریاض دم توڑ گیا اطلاع پر تھانہ کاوٹ مبارک پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مزید کارؤائی شروع کر دی۔
قتل