آزادی مارچ کے دھرنے اے اور بی ناکام نہیں ہوئے: محمد نیاز خان

آزادی مارچ کے دھرنے اے اور بی ناکام نہیں ہوئے: محمد نیاز خان

  



بنوں (بیورورپورٹ)جمعیت علماء اسلام ضلع بنوں کے جنرل سیکرٹری حاجی محمدنیاز خان نے کہا ہے کہ جمیعت علماء اسلام کا دھرنا پلان اے اور بی ناکام نہیں ہوئے بلکہ قائد مولانا فضل الرحمن دھرنے کے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور جلد ہی دھرنے کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوجائیں گے دھرنے کے دوران ہر قسم کے حالات میں ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور پر امن احتجاج کرنے پر جے یو آئی کے کارکنوں اور اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ عوا،م کا بھی شکریہ جے یو آئی بنوں کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ عوام نے بھی مشاکل وقت میں برداشت کا مظاہرہ کیا جسکی وجہ سے کسی قسم کا ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا دھرنا پلان سی حکومت کی بنیادیں ہلا دیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں کو خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ملک میں کسی قسم کے بیرونی ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیگی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں لیکن ملک اور اسلام کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد میں 13دن پر امن دھرنا اور پھر کئی روز تک پر امن طریقے سے سڑکوں کو بند کرکے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ دینی مدارس کے طلباء اور جے یو آئی کے کارکن دہشت گرد نہیں بلکہ اسلام پسند ہیں جس پر ہمارے کارکن مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے کارکنوں کو پیغام دیا کہ وہ خوصلہ نہ ہاریں اور قائد کے حکم کیلئے تیار رہیں انشاء اللہ پلان سی حکومت کے خاتمے کیلئے گرتی ہوئی دیوار کو آحری دھکا ثابت ہوگا اور عوام کو جلد ہی سلیکٹڈ حکومت سے نجات دلائیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر