غیر حاضر، کام چور اور کرپٹ ملازمین کی محکمہ موصلات میں کوئی جگہ نہیں: اکبرایوب

غیر حاضر، کام چور اور کرپٹ ملازمین کی محکمہ موصلات میں کوئی جگہ نہیں: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خانے کہا ہے کہ غیر حاضر، کام چور اور کرپٹ ملازمین کی محکمہ مواصلات و تعمیرات میں کوئی جگہ نہیں ایسے لوگ اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ ان کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کی ماہانہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو محمد شہاب خٹک، چیف انجینئر سینٹر محمد ایوب، چیف انجینئر نارتھ محمد طارق، چیف انجینئر ضم شدہ اضلاع شاہد حسین، تمام سپرٹینڈنٹ انجینئرز اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر مواصلات نے کہا کہ محکمہ مواصلات میں تمام باقی ماندہ ایم اینڈ ای رپورٹس کو ایک ماہ کے اندر اندر حل کر دیا جائے اور جو بھی پرانے اسکیمیں ہیں ان کو نئی اسکیموں کے ساتھ ساتھ مکمل کیا جائے۔انہوں نے ہدایت جاری کی کہ تمام اضلاع میں فنڈز استعمال کو بہتر کیا جائے اور تمام قبائلی اضلاع کے ایکسین اپنے اپنے پراگرس رپورٹ جمع کرائیں تاکہ ان کو بھی ترقیاتی کاموں میں باقی اضلاع کے برابر لایا جاسکے۔ اکبر ایوب خان نے کہا کہ سڑکوں کے ساتھ ساتھ تعمیراتی کاموں کے طرف بھی مکمل توجہ دی جائے تاکہ ان کی تکمیل بھی اپنے وقت پر ہوسکے۔ صوبائی وزیر نے محکمہ مواصلات کے آفسران کو ہدایت جاری کی کہ تمام ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ہر ضلع میں ہر ماہ دوسرے محکموں کے ساتھ مل کر اجلاس کرلیا جائے تاکہ اس سے ترقیاتی کاموں میں مثبت پیش رفت ہو سکے اور مسائل پر قابو پایا جا سکے۔ اکبر ایوب خان نے کہا کہ تمام غیر منظور شدہ غیر منظور شدہ اسکیموں کو سپیشل پی ڈی ڈبلیو پی ڈی میں ڈال دیا جائے تاکہ چیف سیکرٹری کی وسعت سے ان کو منظور کیا جائے اور ان پر جلد از جلد کام شروع ہو سکے۔