شہری کو شناختی کارڈ بلاک کرنے پر وزارت داخلہ سے رجوع کی ہدایت

    شہری کو شناختی کارڈ بلاک کرنے پر وزارت داخلہ سے رجوع کی ہدایت

  



پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ نے شہری کاشناختی کارڈبلاک کرکے اسے افغان شہری قراردینے کے خلاف دائررٹ پر شہری کو وزارت داخلہ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی عدالت عالیہ نے اعتبارگل نامی شہری کی رٹ کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کوبتایاگیاکہ درخواست گذارکاقومی شناختی کارڈ نادراحکام نے بلاک کیاہے اوراس حوالے سے جب معلومات کی گئی تو بتایاگیاکہ وہ افغان شہری ہے اس بناء کارڈ بلاک کیاگیاہے اس موقع پرعدالت میں نادراکے وکیل پیش ہوئے اوربتایاکہ نادرا نے شناختی کارڈ بلاک کیاہے کیونکہ انہیں ڈی ایل سی نے بھی غیرملکی قراردیاہے اب درخواست گذار وزارت داخلہ کو درخواست دیں گے ہم اس معاملے میں کچھ نہیں کرسکتے جس پرفاضل بنچ نے درخواست گذارکو وزارت داخلہ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر