ڈی سی باجوڑ کی ہدایت پر تحصیلدار کا ناواگئی ہسپتال کا دورہ

ڈی سی باجوڑ کی ہدایت پر تحصیلدار کا ناواگئی ہسپتال کا دورہ

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود کے خصوصی ہدایت پر تحصیلدار ناواگئی نے ناواگئی ہسپتال کا دورہ کیا جہاں پرانہوں نے عملے کی حاضری رجسٹر چیک کیا اور ہسپتال میں موجود ایکسرے پلانٹ، لیب سامان اور ادویات کا جائزہ لیا گیاساتھ ہی ہدایت کی کہ نواگئی بازارمیں اوارہ کتوں کے خاتمہ کیا جائے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باجوڑ کو احکامات جاری کئے گئے کہ خراب سامان و مشنیری کو جلد از جلد ٹھیک کیا جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر