بنوں،واپڈا پیسکو کو ماہانہ ایک ارب کا نقصان ہورہا ہے،چیف انجینئر

  بنوں،واپڈا پیسکو کو ماہانہ ایک ارب کا نقصان ہورہا ہے،چیف انجینئر

  



بنوں (بیورورپورٹ)واپڈا پیسکو بنوں سرکل ماہانہ ایک ارب روپے کا نقصان کررہا ہے واپڈا پیسکو کو وہی لوگ گالیاں دیتے ہیں جو ادائیگی بھی نہیں کرتے ہیں اور غیر قانونی بجلی بھی استعمال کرتے ہیں تمام ایس ڈی اوز لائن لاسز کم اور ریکوری بہتر بنائیں ان خیالات کا اظہار واپڈا کالونی بنوں میں سیفٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیف انجینئر پیسکو خادم حسین لاڑہ نے کیا سیمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹر سیفٹی عنایت اللہ خان،ایس ای واپڈا پیوکس گوہر رحمن بنگش،ایکسن شان حیدر آفریدی،ایکسن سعید الرحمن،ایکسن لکی مروت فدامحسود،ہائیڈرویونین کے سرکل چیئرمین پیر اشفاق خان،گل ولی خان،ٹریننگ سنٹر کے اعجاز شاہد،سیکرٹری رفیع اللہ شاہ،تمام ایس ڈی اوز،ایل ایس اور پیسکو سٹاف نے کثیر تعادد میں شرکت کی مقررین نے ملازمین پر واضح کیا کہ جو لائن مین بھی کام کے دوران بغیر ٹی این پی کے پکڑا گیا ان کا ڈینجر الاؤنس بند ہوگا اور اپنے سٹیشن سے بھی ٹرانسفر ہوگا لہذا خدا کے واسطے مالزمین اپنے آپ پر اور اپنے بچوں پر رحم کرے اور بغیر سیفٹی اقدامات کے لائن پر کام نہ کریں اور کام سے پہلے ہائی ٹرانسمیشن لائن بند کرنے کیلئے گرڈ سے پرمٹ لیں اور ارتھ لگاکر سیفٹی اوزار کے ساتھ کام کریں لائنوں سے درحتوں کی کٹائی کریں تاکہ بجلی کی ترسیل میں بہتری آسکیں جبکہ ہفتہ اور اتوار کو بھی رکوری کا رزلٹ دیں لائن لاسز کو کنٹرول کرنے کیلئے ایکسن کی سربراہی میں چار سب ڈویژنوں کے 50اہلکار تین دنوں میں ایک فیڈر پر اندر کے میٹر باہر اور اونچے میٹرز کو نیچے خراب شدہ سی پی90میٹر تبدیل کرکے غیر قانونی کنکشن کاٹ دیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر