صارفین کوبلاتعطل سوئی گیس کی فراہمی میں کو تاہی برداشت نہیں: تاج علی خان

صارفین کوبلاتعطل سوئی گیس کی فراہمی میں کو تاہی برداشت نہیں: تاج علی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر)جنرل منیجرسوئی ناردرن گیس پائپ لائن پشاورتاج علی خان کہاہے کہ سوئی ناررن گیس اپنے صارفین کوبلا تعطل سوئی گیس کی سپلائی کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کررہی تاہم اس ضمن میں وفاقی حکومت کی احکامات کے مطابق سوئی ناردرن گیس خیبرپختونخوانے پورے صوبے میں کسٹمرسروس اورشکایات سنٹرزکاقیام عمل میں لایاہے جواپنے صارفین کو24گھنٹے خدمات فراہم کریں گی۔انہوں نے کہاکہ صارفین کوسوئی گیس کی بہترین سہولیات سے مستفیدکرنے کیلئے انفراسٹرکچرکی بحالی اور نظام کوبڑھانے کے متعدد میگامنصوبوں کاآغازکردیاگیا ہے،SNGPLپشاورنے حال ہی میں انڈسٹریل سٹیٹ حیات آبادکیلئے 8کلومیٹرکی طویل16 قطرانچ، دلزاک روڈپشاورکیلئے ڈیڑھ کلومیٹرطویل6قطر انچ و1.3کلومیٹر4قطرانچ پائپ لائن،کوہاٹ روڈسے پشاورسٹی کی طرف 4.5کلومیٹر طویل6قطر انچ پائپ لائن،کوہاٹ روڈسے ضلع کوہاٹ کی طرف5کلومیٹرطویل6قطر انچ پائپ لائن پائیہ تکمیل تک پہنچ گئے ہیں جبکہ ورسک روڈکے آپریشنل فیز3.5 کلومیٹرطویل8قطرانچ پائپ لائن اورجی ٹی روڈکاآپریشنل فیز3.5کلومیٹر طویل8 قطرانچ پائپ لائن بھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ سوئی گیس نے پشاور وگردونواح میں گزشتہ ڈیڑسال سال کے دوران مختلف ڈایامیٹرز کے40 کلومیٹرطویل پرانے گیس پائپ تبدیل کردیئے ہیں جبکہ مزید50کلومیٹرتک سوئی گیس پائپ لائن تبدیل کی جارہی ہے جوامسال پائیہ تکمیل تک پہنچ جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ سوئی گیس نے ضلع چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 10کلومیٹرپرانے پائپ لائن کی تبدیلی پربھی کام کاآغازکردیاہے اورکوہاٹ میں بھی 3.5کلومیٹرپائپ لائن تبدیل کی جائیگی۔جنرل منیجرSNGPLپشاورتاج علی خان نے کہاکہ سوئی گیس کی ٹاسک فورس ٹیم نے FIA وضلعی انتظامیہ کے ہمراہ موجودہ سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران چارسدہ،کوہاٹ،کرک،بنوں،لکی مروت،ٹانک اورڈی آئی خان سمیت پشاوروملحقہ علاقوں میں غیرقانونی طورپرسوئی گیس استعمال کرنیوالوں کیخلاف بلاامتیازکاروائیاں کیں تاہم ٹاسک فورس ٹیم نے کاروائی کے دوران پشاوراورچارسدہ میں چھوٹے اوردرمیانی درجے کی ہاؤسنگ سوسائٹیزسمیت21,580غیرقانونی پائپ لائن نیٹ ورک،6ہزار421غیرقانونی کنکشنزجبکہ 598غیرقانونی میٹرزمنقطع کردیئے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع کرک اورکوہاٹ میں آپریشن کے دوران 24غیرقانونی پلاسٹرآف پیرس فیکٹریز،پاؤرجنریشن یونٹس کے کمرشل گیس کنکشنزکے 11 غیرقانونی کنکشنزجبکہ ضلع کرکے کے مختلف گاؤں کو951غیرقانونی ٹیپس بھی منقطع کردیئے گئے،دریں اثناء انٹی گیس تیفٹ آپریشن کے دوران بنوں، ڈی آئی خان اورلکی مروت میں ٹاسک فورس ٹیم نے کمرشل اورریزیڈنشل پاؤرجنریشن یونٹس کے453ٹیپس بھی منقطع کردیئے تاہم ملزمان کیخلاف محکمہ سوئی گیس نے مختلف غیرقانونی انڈسٹریل،کمرشل اورریزیڈنشل سطح پرغیرقانونی طورپرسوئی گیس استعمال کرنے پر69ایف آئی آرزدرج کردیئے گئے جس میں 181افرادکونامزدکیاگیاہے جبکہFIRsدرج کرانے کیلئے21درخواستیں مختلف تھانوں میں زیرالتواء ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان آپریشنز کے دوران712ملین روپے کی610-MMCFوالیوم کاکھوج لگایاجس کے باعث دیگرصارفین متاثرہورہے تھے۔جنرل منیجرSNGPLتاج علی خان نے کہاکہ محکمہ سوئی گیس نے مختلف انڈسٹریل اورCNGسٹیشنزکے113میٹرزبھی تبدیل کردیئے، کمرشل کنزیومرہوٹلز،ریسٹورنٹس اورتندورکے351میٹرتبدیل کردیئے جبکہ گھریلوصارفین کے17ہزار401اور2ہزار410ٹمپرڈ میٹرز بھی تبدیل کردیئے گئے،محکمہ سوئی گیس نے امسال کے سہ ماہی میں صنعتی،کمرشل اورگھریلوصارفین کومیٹرٹمپرڈکرنے کے جرم میں 136.5ملین روپے کا 166-MMCFکاحجم بھی حاصل کیاہے۔