کشمیر کا معاملہ صرف ایک سیاسی پارٹی کا نہیں ہم کا سب مشترکہ ہے: پروفیسرابراہیم

کشمیر کا معاملہ صرف ایک سیاسی پارٹی کا نہیں ہم کا سب مشترکہ ہے: ...

  



بنوں (بیورورپورٹ)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و سابق سینیٹر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے بنوں نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیر کا معاملہ صرف ایک ہی سیاسی پارٹی کا نہیں بلکہ ہم سب مشترکہ معاملہ ہے اور یہی معاملے کے حل کیلئے ہم سب مل کر آواز اُٹھانی ہوگی تین ماہ سے زائد عرصہ ہوچکا ہے کہ مظلوم کشمیریوں پر ظلم کا سلسلہ جاری ہے موجودہ حکومت ہر لحاظ سے ناکام ہوچکی ہے حکومت ہر مسئلے پر یوٹرن لیتی ہے اور یہی حکومت کی ناکامی ہے اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلع بنوں کے امیر پروفیسر محمد اجمل خان بھی موجود تھے اُنہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان کشمیریوں کے حق میں ایک بڑا دھرنا دے گی جماعت اسلامی نے پہلے بھی کشمیریوں کے حق میں تگ ودو کی تھی اور آئندہ بھی کشمیر کی آزادی تک کوششیں جاری رہیں گی مولانا فضل الرحمن خود اچھے ہیں مگر جس پر اُنہوں نے بھروسہ کیا ہے وہ لوگ ناقابل اعتبار ہے ان لوگوں نے ہمیشہ اپنے مفاد کیلئے دوسروں کے کندھوں پر بندوق رکھی ہے اور موجودہ حالات جوکہ نہایت سنگین ہیں مولانا کے کندھے پر معمول کے مطابق بندوق رکھی گئی ہے اُنہوں نے کہاکہ مولانا خود کہتے ہیں کہ میں اسلام آباد سے خالی ہاتھ نہیں آئے ہیں بلکہ بہت کچھ لے کر آئے ہیں مولانا خود بتائیں گے کہ وہ کیا لے کر آئے ہیں،

مزید : پشاورصفحہ آخر