یو ایس ایڈ کا جنوبی پنجاب میں خواتین کی معاشی ترقی کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

یو ایس ایڈ کا جنوبی پنجاب میں خواتین کی معاشی ترقی کیلئے مفاہمتی یادداشت پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(خصوصی رپورٹ) امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کی مشن ڈائریکٹر جولی کونن نے ملتان اور بہاولپور کے تین روزہ دورے کے دوران مندری شیپ بریڈرز ویلفیئر سوسائٹی اور ڈی جی خان چیمبر آف کامرس وانڈسٹری کیساتھ خواتین کی معاشی ترقی کیلئے پراجیکٹ WEinSPIRE کے دوسرے مرحلے کے آغاز کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس پراجیکٹ کا مقصد دیہی معیشت میں سرمایہ کاری کے ذریعے خواتین کو اقتصادی طور پر با اختیار بنانا ہے۔ اس موقع پر یو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر جولی کونن نے کہا ”جنوبی پنجاب کی مویشی پال خواتین جنہوں نے WEinSPIREکو بہاولپور میں شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا ہے، ڈی جی خان کی باہمت خواتین کیلئے ایک مثال ہیں۔ انھوں نے مزید کہا میں پُر امید ہوں کہ ہمارے شراکت داروں کے تعاون سے ڈیرہ غازی خان کی خواتین کامیاب مویشی پال کسانوں کے طور پر سامنے آئیں گی جو اپنے خاندان، معاشرے اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی۔ مشیروزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار احمد علی خان دریشک نے امریکی وفد کا استقبال کیا جو پاک امریکہ شراکت داری اور جنوبی پنجاب کی مویشی پال خواتین کے لیے اس پروگرام کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ WEinSPIRE، یو ایس ایڈ، پنجاب انیبلنگ انوائرنمنٹ پراجیکٹ(PEEP) کا آغاز کردہ منصوبہ ہے جس کا مقصد مویشی پال خواتین کی مدد کرنا ہے اس منصوبے کا اطلاق آئندہ برس کے دوران کیا جائے گا۔WEinSPIREبہاولپور کے ذریعے 2,000خواتین کو جانوروں کی بہتر دیکھ بھال کی تربیت فراہم کی گئی اور مائیکرو فنانس اداروں کے ذریعے 35,000 مویشی پال خواتین کو نئے کاروبار کے آغاز یا کاروبار میں توسیع کیلئے قرضہ جات فراہم کیے گئے۔
مفاہمتی یادداشت