پشاور،قمار بازی میں مصروف 4 ملزمان گرفتار

پشاور،قمار بازی میں مصروف 4 ملزمان گرفتار

  



پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے عوامی شکایت پر کارروائی کے دوران قمار بازی میں مصروف 4ملزمان کو گرفتار کر لیا، قمار باز بیرون یکہ توت میں واقع سنوکرکلب میں قمار بازی میں مصروف تھے کہ پولیس نے اس دوران دھر لیا، گرفتار تمام افراد نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزایس پی سٹی عتیق شاہ کو عوامی شکایت موصول ہوئی تھی کہ کوہاٹی بیرون یکہ توت میں ایک سنوکر کلب میں چند افراد قمار بازی میں مصرو ف ہیں جس پر ایس ایچ اوتھانہ آغا میر جانی شاہ صادق شاہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی میں مصروف چارملزمان فضل غنی، کاشف علی، یوسف اوردانیال کو گرفتار کر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے داو پر لگے ہزاروں روپے نقد اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے ہیں، تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر