نواز شریف کے خلاف کوئی کیس بند نہیں ہوگا،اعظم سواتی

نواز شریف کے خلاف کوئی کیس بند نہیں ہوگا،اعظم سواتی

  



میرپور(آئی این پی)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی اموراعظم سواتی نے کہا ہے کہ نواز شریف عدلیہ کی آڑ لے کر ملک سے فرار ہوئے،میاں نواز شریف اتنے بیمار نہیں تھے جتنا وہ دکھارہے تھے،مسلم لیگ ن کے امیدوار الیکشن سے بھاگناچاہتے ہیں ان کو بھاگنے نہیں دیں گے،چیف سیکرٹری وفاق کا نمائندہ ہے،آزادکشمیر میں ہونے والی کرپشن کا احتساب کیا جائے گا،عمران خان کشمیریوں کا وکیل ہے مقبوضہ وادی میں ہونے والے مظالم پوری دنیا کے سامنے لائے،عمران خان کا عہد ہے کہ کسی بھی کرپٹ آدمی کو جس نے پاکستان کا پیسہ کھایا خواہ وہ کسی بھی جماعت سے ہو نہیں چھوڑیں گے۔ بیرسٹرسلطان کا ویژن بہت اچھا ہے ترقیاتی کاموں اور عوامی کاموں میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں، بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کوآزادکشمیر میں اعلیٰ عہدہ دیا جائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کشمیر پریس کلب میرپور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں الیکشن کے ملتوی ہونے پر سپریم کورٹ جائیں گے میرپور سے ہم بھاری مینڈیٹ سے جیتیں گے میرپور آزادکشمیر کا بیس کیمپ بنے گا۔بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کو آزادکشمیر میں اہم ذمہ داریاں ملیں گی۔میرپور کے عوام PTIکے امیدوار کو ووٹ دیں تاکہ دنیامیں کشمیریوں کے حق میں اچھا پیغام جائے۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے خلاف کوئی کیس بند نہیں ہوگا۔عمران خان کا عزم ہے کہ کسی بھی کرپٹ شخص کو خواہ وہ حکومت سے ہو یا اپوزیشن سے اس کو اس کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے اسی نعرے کی بنیادپر لوگوں نے عمران خان پر اعتماد کیا کچھ بھی ہوجائے اس سے دستبردار نہیں ہونگے۔

اعظم سواتی

مزید : پشاورصفحہ آخر