ڈسٹرکٹ جوڈیشری پشاور میں باؤل پالیسی کے تحت تعیناتیاں ہائیکورٹ میں چیلنج

ڈسٹرکٹ جوڈیشری پشاور میں باؤل پالیسی کے تحت تعیناتیاں ہائیکورٹ میں چیلنج

  



پشاور(نیوزرپورٹر) ڈسٹرکٹ جوڈیشری پشاور میں باؤل پالیسی کے تحت تعیناتیاں پشاورہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی ہیں جبکہ عدالت عالیہ کے چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس نعیم انورپرمشتمل بنچ نے رٹ باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے رٹ سماعت کے لئے دوسرے بنچ کو ارسال کردی فاضل بنچ نے وحیداللہ نامی شہری کی جانب سے عمران خان ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذار کو ڈرائیورکی خالی آسامی کیلئے درخواست دی تھی تاہم درخواست گذار کو نظرانداز کیاگیارٹ میں سینئرسول جج پشاورکوفریق بنایاگیاہے فاضل بنچ نے فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے کیس سماعت کے لئے دوسرے بنچ کو ارسال کردیااس موقع پر چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ کاموقف تھاکہ چونکہ انہوں نے بھرتیوں کے حوالے سے خوددستخط کئے ہیں انہوں نے دوسرے بنچ کو رٹ لگانے کے احکامات کیساتھ سماعت ملتوی کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر