شہر کے پوش علا قہ گلبہا ر میں اسلحہ کی نوک پر موبائل فونز چھیننے والا مرکزی ملزم گرفتار

      شہر کے پوش علا قہ گلبہا ر میں اسلحہ کی نوک پر موبائل فونز چھیننے والا ...

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے پوش علا قہ گلبہا ر میں اسلحہ کی نوک پرشہریوں سے موبائل فونز اور نقد رقم چھیننے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر اس کے قبضہ سے تین عدد قیمتی موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد لیا گیا، گرفتار ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی حماد محمد ولد فضل ربی سکنہ اسد انور کالونی نے تھانہ گلبہار پولیس کو رپورٹ کی تھی لکی ڈھیر ی روڈ گلبہار پر کسی نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اس سے قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی سٹی عتیق شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی گلبہار سیف اللہ اور ایس ایچ او تھانہ گلبہار گل ولی پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی جنہوں نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا جس کے دوران راہزنی کے وارداتوں میں ملوث اصل ملزم فراز ولد عبد العلی سکنہ چغل پورہ کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے 3 عدد موبائل فونز اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم نے دوران تفتیش اپنے شریک ساتھی کا نام بھی اگل دیا ہے جس کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر