پشاور،پختون ایس ایف کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ

    پشاور،پختون ایس ایف کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  



پشاور (سٹی رپورٹر)پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن پشاور یونیورسٹی نے جامعہ زرعی میں گزشتہ دنوں زخمی ہونے والے پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے جی ایس اچک خان اچکزئی پر حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری اور اچک خان اچکزئی کو انصاف فراہم کرنے کیلئے جامعہ پشاور میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر مطالبات درج تھے۔مظاہرے کی قیادت پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن پشاور یونیورسٹی کے جنرل سیکرٹری ملک خسنین اور دیگر ساتھیوں سمیت کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی اس موقع پر ملک حسنین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اچک خان اچکزئی پر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کیزمہ داروں نے تشدد کیا جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ اچک خان اچکزئی پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن زرعی یونیورسٹی کے جنرل سیکرٹری ہے اور پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کا اور پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کا قیمتی سرمایا ہے ہم باچاخان بابا کے پیروکار ہے ہم عدم تشدد کے پیروکار ہیں اور عدم تشدد پر یقین رکھتے ہیں عدم تشدد کو ہمارہ کمزوری نہ سمجائے ہمیں مجبور نہ کیا جائیے کہ ہم تشدد کرے. تعلیمی اداروں کو میدان جنگ میں نہ بدل جائے ہم ریاستی اداروں کو صاف بتاتے ہے کہ جن افراد اچک خان اچکزئی کے واقعے میں ملوث ہے اس کو جلد گرفتار کیا جائے اور اگر گرفتار نہ کیا گیا تو ہم سڑکوں پر نکلے گے اور اپنا اختجاج کرینگے۔واضح رہے کہ پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں بھی احتجاجی مظاہر کیا گیا جسکی قیادت چئیرمین الیکشن کمیٹی علی خان رجڑ نے کی۔اس موقع پر انہوں نے اچک خان کی صحت یابی کیلئے دعا کی اور اس پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔اسی طرح دیگر جامعات میں بھی پختون سٹوڈنٹس فڈریشن نے الگ الگ مظاہرے کیے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر