محکمہ صنعت میں شکایات کے ازالے پر کام تیز کیا جائے،عبدالکریم

محکمہ صنعت میں شکایات کے ازالے پر کام تیز کیا جائے،عبدالکریم

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)صوبائی حکومت عام لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے محکمہ صنعت کے ماتحت اداروں کی شکایات کے حوالے سے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر محکمہ صنعت وحرفت کے بارے میں شکایات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں یہ بات زور دے کر کہی کہ لوگوں کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے اور تمام امور کو جدید ٹیکنالوجی کی بدولت آسان بنایا جائے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ صنعت کے خلاف پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایات کا سو فیصد ازالہ کیا جا چکا ہے اور محکمے کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔تمام محکموں میں اس سلسلہ میں محکمہ صحت و حرفت نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس موقع پرمعاون خصوصی نے محکمے کے اہلکاروں کی شکایات کے ازالے کے حوالے سے پرفارمنس کی تعریف بھی کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر