ڈیرہ،مختلف پیٹرول پمپس کے ریٹس اور پیمانے چیک

  ڈیرہ،مختلف پیٹرول پمپس کے ریٹس اور پیمانے چیک

  



ڈیرہ اسما عیل خان (بیورورپورٹ) آئی ڈی او عارف اللہ خان گنڈہ پور کی عوامی شکایت پر ٹانک روڈ کے مختلف پٹرول پمپس کے ریٹس اور پیمانوں کی چیکنگ،زائد ریٹ اور پیمانہ کم کرنے والے پمپس کو جرمانے۔ تفصیلات کے مطابق انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ آفیسر عارف اللہ گنڈہ پور نے اوگرا کے مقرر کردہ ریٹ سے زائد ریٹس وصولی اورپیمانوں میں ہیر پھیر کرنے کی عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے ٹانک روڈ کے مختلف پٹرول پمپس کے ریٹس اور پیمانہ چیک کیے۔ اس موقع پر زائد ریٹ وصول کرنے اور پیمانہ کم کرنے والے پمپس کو موقع پر ہزاروں روپے کے جرمانے بھی کئے گئے۔اس موقع پر آئی ڈی او عارف اللہ خان گنڈہ پور کا کہنا تھا کہ کسی کو غیر قانونی کام نہیں کرنے دیا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر