انصار الاسلام کے سربراہ کی دھرنے میں شرکت پر محکمہ تعلیم سے معافی طلب

انصار الاسلام کے سربراہ کی دھرنے میں شرکت پر محکمہ تعلیم سے معافی طلب

  



اسلام آباد(آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے دھرنے میں شریک ہونیوالے انصار الاسلام کے چیف اور کرم میں سرکاری اسکول ٹیچرافسر محمد نے ایجوکیشن افسر سے معافی مانگ لی۔ وضاحتی مراسلے میں انہوں نے لکھا ہے کہ 4 ماہ کی چھٹی لی تھی جن کی منسوخی پراسکول میں حاضری دے دی۔انہوں نے معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ غلطی ہوگئی ہے۔ معافی چاہتا ہوں،آئندہ ایسا نہیں کروں گا۔ واضح رہے افسر خان گورنمنٹ ہائی سکول ضلع کرم میں اسلامیات کے ٹیچر ہیں۔ دھرنے میں شریک ہونے کے حوالے سے مشیر تعلیم خیبرپختونخوا نے نوٹس لیتے ہوئے ان کی چھٹی منسوخ کر دی تھی اور انہیں اسکول رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

معافی طلب

مزید : پشاورصفحہ آخر