ضلع خیبر میں آن لائن ڈومیسائل کی تیاری کے لئے ویب سائٹ کا آغاز

  ضلع خیبر میں آن لائن ڈومیسائل کی تیاری کے لئے ویب سائٹ کا آغاز

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے احکامات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر نے آج پہلی دفعہ ضلع خیبر میں لوگوں کی آسانی اور قیمتی وقت بچانے کے لئے آن لائن ڈومیسائل کی تیاری کے لئے ویب سائٹ کا باقاعدہ اغاز کر دیا۔ اب لوگ ڈومیسائل کا اندراج اور حصول https://www.dckhyber.gov.pk پر گھر بیھٹے آسانی سے کر سکیں گے۔لوگوں کی آسانی کے لئے یہ ویب سائٹ انگلش اور اردو دونوں زبانوں میں استعمال کی جا سکتی ہے۔ ڈومیسائل کی تیاری کے بعد لوگوں کو ٹیلی فون کے ذریعے اطلاع دی جائے گی۔ پہلے لوگ ایک ڈومیسائل کے حصول کے لئے مشکلات کا سامنا کر تے تھے۔ اور مختلف دفتروں کے چکر لگاتے تھے۔ لیکن اب یہ کام کمپیوٹر کے بٹن دبانے سے کر سکیں گے۔ضلع کے عوام نے حکومت کی اس کاوش کو بہت سراہا

مزید : پشاورصفحہ آخر