مرحوم پروفیسر ثنا ء اللہ کی اہلیہ وفات پاگئیں

  مرحوم پروفیسر ثنا ء اللہ کی اہلیہ وفات پاگئیں

  



ڈیرہ اسما عیل خان (بیورورپورٹ) ڈیرہ اسماعیل خان کے معروف ماہر تعلیم، مذہبی روحانی شخصیت مرحوم پروفیسر ثنا ء اللہ ظفری کی اہلیہ وفات پاگئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ بعد از نماز عصر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر چار کے سبزہ زار میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی، تجارتی، مذہبی شخصیات کے علاوہ صحافیوں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، بعدزاں مرحومہ کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحومہ ذکاء اللہ ظفری، ڈسٹرکٹ طب آفیسر ڈاکٹر عبداللہ ظفری، ڈاکٹر ضیا اللہ ظفری، ولی اللہ ظفری اور تنظیم اساتذہ کے راہنما رضاء اللہ ظفری کی والدہ تھیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر