ادینزئی خانپور،ضلعی انتظامیہ کی کھلی کچہری،مسائل کے انبار

ادینزئی خانپور،ضلعی انتظامیہ کی کھلی کچہری،مسائل کے انبار

  



اوچ دیر لوئر (نامہ نگار)ادینزئی خانپور‘عوامی شکایات کے ازالے کے لیے ضلعی انتظامیہ کاکھلی کچہری شکایتوں کی انبار۔عوام نے محکمہ ایریگیشن، تعلیم،واپڈا،ٹی ایم اے،،یونین کونسل خانپور سڑکوں کی ابتر صورتحال،لوڈشیڈنگ،بازاروں اور سکولز میں مضرصحت اشیاء خوردنوش کی فروخت،بے ایچ او کی عدم دستیابی،ٹیوب ویل اور پینے کی صاف پانی نہ ہونے سے متعلق مسائل کے انبار لگائے۔ ڈپٹی کمیشنر لوئر دیر سعادت حسن کی زیر صدارت منعقدہ کھلی کچہری بمقام خانپور ڈگری کالج ادینزئی میں علاقے کی عوام نے محکمہ ایر یگیشن،تعلیم،واپڈا،ٹی ایم اے،پینے کی صاف پانی،مضرصحت پاپڑ اور اشیاء خوردنوش کی فروخت،ٹرانسفارمرخرابیِ،بے ایچ او،خانپورکالج ہاسٹل بندش،اورنیٹ اور پی ٹی سی ایل کنیکشن عدمدستیابی،کے متعلق شکایات کے انبار لگا دئیے۔،ڈپٹی کمیشنر دیر لوئرسعادت حسن،اے سی ادینزئی صہیب بٹ،ڈی ایس پی سرکل ادینزئی امجد علی شاہ،ٹی ایم اے شکیل حیات،چئیرمین ادینزئی قومی جر گہ خورشید علی خان،پرنسپل خانپور ڈگری کالج پروفیسرمحمدطاہرکے علاوہ محکمہ تعلیم،ایر گیشن،واپڈا،ٹی ایم اے اور دیگر محکموں کے سر براہان اورسیاسی و سماجی نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پرڈپٹی کمیشنر لوئردیر سعادت حسن نے کھلی کچہری کے دوران لوگوں کے مسائل غور سے سنے،جوابات دئے،اور بعض مسائل کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کئے۔ اسسٹنٹ کمیشنر ادینزئی صہیب بٹ نے مضرصحت پاپڑ کی فروخت،اور سڑکوں کے کنارے ریت ڈالنے پر پابندی کے احکامات جاری کئے۔ عوام نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اوارہ اور بھاولے کتوں کی مقامی قبرستانوں میں بھرمارکی وجہ سے عوام غیر محفوظ ہوگئے کتوں کوٹھکانے لگانے کے لیے اقدامات کئے جائیں۔جس پر ٹی ایم اے شکیل حیات نے کہا کہ ٹی ایم اے نتظامیہ ٹھکانے لگانے کے لیے اقدامات کریں گے۔ ڈی ایس پی ادینزئی امجد علی شاہ نے کہا کہ قانون سب کے لیے یکساں ہے۔ منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈی ایس پی سرکل ادینزئی نے کہا کہ گزشتہ کاروائیوں میں 29ہزار کلو چرس2کلوہیروئن منشیات،چرس، اور58کلوگرام آئس نشہ برآمدکرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بحالی،جرائم اور منشیات کا فوری خاتمہ مشن ہے۔عوام پولیس کیساتھ ہر ممکن تعاؤن کرے اور علاقہ میں مشکوک افراد پر نظر رکھیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر