ڈیرہ،اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر محمد شمریز شہید اہلکار کے گھر گئے

  ڈیرہ،اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر محمد شمریز شہید اہلکار کے گھر گئے

  



ڈیرہ اسما عیل خان (بیورورپورٹ) سٹیشن کمانڈر ڈیرہ اسماعیل خان بریگیڈئیرمحمد شمریز خان نے تحصیل کلاچی کے گاؤں ٹکواڑہ میں دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے گھر جا کر پسماندگان سے فاتحہ خوانی کی اور انہیں پاک فوج کی جانب سے مالی امداد سمیت ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اس موقع پر پسماندگان سے گفتگو کرتے ہوئے سٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈئیرمحمد شمریز خان نے کہا کہ پاک فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہے، شہداپولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاک فوج اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی مدد سے دہشت گردی جیسے ناسور کو ختم کر کے دم لینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر