ڈیرہ،مختلف ٹریفک حادثات میں 1 جاں بحق،باپ بیٹے سمیت 3 افراد زخمی

  ڈیرہ،مختلف ٹریفک حادثات میں 1 جاں بحق،باپ بیٹے سمیت 3 افراد زخمی

  



ڈیرہ اسما عیل خان (بیورورپورٹ)مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ باپ بیٹے سمیت3افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود میں انڈس ہائیوے پر کلی وال ہوٹل کے قریب تیز رفتار فلائنگ کوچ نمبر3875ملتان کے ڈرائیور نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چنگ چی رکشہ کو ٹکر ماردی جسکے نتیجہ میں محمود سید ولد ولی سید محسود جاں بحق جبکہ محمد فاروق ولد احمد سعید زخمی ہوگیا۔ پروآ پولیس نے زخمی شخص کی رپورٹ پر نامعلوم فلائنگ کوچ ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ دوسرے واقعہ میں ڈیرہ بنوں روڈ پر تیز رفتار چنگ چی نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار امیر جان اور اس کا بیٹا ہاشم محسود سکنائے حال پشہ پل زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرادیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر