پشاور فوڈاتھارٹی کاملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف گرینڈ آپر یشن، 76622کلو اشیاء تلف

پشاور فوڈاتھارٹی کاملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف گرینڈ آپر یشن، 76622کلو اشیاء تلف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر)ملاوٹ کیخلاف بارہ روز ہ کمپین میں 168 ملاوٹی روزگاروں کو سربمہر جبکہ 73622 کلو گرام مضر صحت اشیائے کو تلف کردیا گیا: ڈی جی فوڈاتھارٹی سہیل خان پشاور: ڈائریکٹر جنرل کے پی فوڈ اتھارٹی سہیل خان نے ملاوٹ کیخلاف رواں گرینڈ آپریشن کی تفصیلات میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ملاوٹ کیخلاف بارہ روزہ کمپین میں 168 ملاوٹی روزگاروں کو سربمہر جبکہ 73622 کلو گرام مضر صحت اشیائے خوردونوش کو تلف کردیا گیا ہے۔ وہ ڈائریکٹوریٹ جنرل کے پی فوڈ اتھارٹی میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر عظمت وزیر اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن سیف اللہ ظفر بھی موجود تھے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ کے پی فوڈ اتھارٹی نے وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق وزیراعلٰی محمود اور چیف سیکرٹری کی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کیخلاف گرینڈ کریک ڈاون کا آغاز نومبر کے دوسرے ہفتہ میں کیا اور رواں ماہ کے آکر تک جاری رہے گا۔ ڈائریکٹر جنرل کا مزید کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا سے نمٹنے کیلئے پہلے کے پی فوڈ اتھارٹی نے اشیائے خوردنوش میں ہونے والی ملاوٹ کا تفصیلی جائزہ لیا اور تمام ڈویڑنل دفاتر میں ویجلنس سیل قائم کئے گئے۔ عوام نے کمپلینٹ سیل کے زریعے کافی اہم معلومات فراہم کیں جو کہ ہمارے پچاس فیصد کامیاب آپریشنز کا سبب بنے۔ سہیل خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسی طرح ہماری خواتین افسران پر مشتمل ونگ نے گھروں کے اندر واقع ملاوٹی اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش کے کارخانوں پر کریک ڈاون کئے اور انہیں بے نقاب کیا۔کاروائیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے سہیل خان کا کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی ٹیمز نے پچھلے بارہ دنوں میں 3725 انسپکشنز کئے جس کے دوران 1194 تنبیہی نوٹسز جاری کئے گئے۔ اسی طرح 2489 فالو اپ انسپکشنز کئے۔ اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرنے پر صوبہ بھر میں 168 ملاوٹی روزگاروں کو سربمہر کیا گیا۔ٹوٹل 73622 کلو گرام مضر صحت اشیائے خوردونوش کو تلف کیا گیا جس میں دودھ، غیر معیاری جوس، سافٹ ڈرنکس اور دیگر مائع اشیا بھی شامل ہیں۔ دودھ میں ہونے والی ملاوٹ بارے ایک سوال کے جواب میں سہیل خان کا کہنا تھا کہ تقریبا دس ہزار لیٹر مضر صحت دودھ بھی ان آپریشنز کے دوران تلف کیاگیا جبکہ جوس اور دیگر اشیائے خوردونوش میں استعمال ہونیوالا بیس ہزار کلو گرام گلا سڑا فروٹ بھی ان بارہ دنوں کے دوران تلف کردیا گیا۔ مصالحہ میں ہونے والی ملاوٹ بارے ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی سہیل خان کا کہنا تھا کہ پانچ ہزار کلوگرام ملاوٹ شدہ مصالحہ اور تین ہزار کلوگرام سے زائد کا چائنہ سالٹ اس کریک ڈاون کے تحت ڈسکارڈ کیا گیا ہے۔ فوڈ اتھارٹی کا دائرہ کار بڑھانے بارے ان کا کہنا تھا کہ اس سال کے اختتام پراتھارٹی کو 15 مزید اضلاع تک توسیع دی جارہی ہے۔بچوں اور والدین محفوظ خوراک سے متعلق آگاہی اَجاگر کرنے بارے سہیل خان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں خوراکے مواد پر چیک اینڈ بیلینس کے لیے بہت جلد میگا آپریشن لانچ کیا جائے گا۔