باجوڑ میں کھلی کچہری کا انعقاد
پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد عثمان محسود نے پشت فارم سروس سنٹر میں عوامی مسائل اور شکایات کو حل کرنے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر خار انوار الحق اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے لوگوں کے طرف سے اٹھائے گئے مسائل،شکایات پوری غور سے سنے۔انہوں نے اس موقع پر کئی مسائل،شکایات کو حل کرنے کے احکامات جاری کئے اور متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان مسائل کو جلد از جلد حل کرکے رپورٹ پیش کریں۔کھلی کچہری کے انعقاد پر علاقے کے لوگوں نے ضلعی انتظامیہ اور ضلعی افسران کا شکریہ ادا کیا۔