شہادتوں میں تضاد، قصور میں لڑکی  سے بداخلاقی کا ملزم بری

شہادتوں میں تضاد، قصور میں لڑکی  سے بداخلاقی کا ملزم بری

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے قصور میں لڑکی سے بداخلاقی کے ملزم سیف اللہ کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسے بری کردیا۔فاضل عدالت نے قراردیا کہ ملزم کے خلاف شہادتوں میں تضاد ہے،سیف اللہ کے خلاف 2010ء میں تھانہ راجہ جھنگ میں اس بابت مقدمہ درج کیاگیاتھا،متعلقہ ٹرائل کورٹ نے انہیں 5سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی،جس کے خلاف سیف اللہ نے لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی، اس کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سیشن عدالت نے شواہد اور حقائق کے برعکس سزا کا حکم سنایا، ہائی کورٹ پہلے ہی اپیل کنندہ کی سزا معطل کرچکی ہے۔

ملزم بری

مزید : صفحہ آخر