سانحہ ماڈل ٹاؤن، نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف دائردرخواستوں کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی

سانحہ ماڈل ٹاؤن، نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف دائردرخواستوں کی سماعت ...

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی)سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لئے نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف دائردرخواستوں کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے 3رکنی فل بنچ کے سربراہ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کی عدم دستیابی کے باعث غیرمعینہ مدت تک ملتوی ہوگئی۔نئی جے آئی ٹی کو اس کیس کے ملزم دو پولیس اہلکاروں نے عدالت میں چیلنج کررکھاہے،بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس عالیہ نیلم شامل ہیں،کیس کی نئی تاریخ سماعت بعد میں مقررکی جائے گی۔

سماعت ملتوی

مزید : صفحہ آخر