منشیات کیس:رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت پر مدعاعلیہان کو نوٹس جاری پنجاب حکومت کو ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کیخلاف کارروائی کا حکم
لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہورہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔پنجاب حکومت کی طرف سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی کہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی 567فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ درخواستگزار کاموقف ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود پنجاب حکومت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لئے اقدامات نہیں کررہی،فاضل جج نے پنجاب حکومت کے جواب کے بعد کیس نمٹا دیا۔
کارروائی حکم